ن?و?ار? ، د?شت گرد? ?? الزام م?? 2 پا?ستان?و? ?و سزا

153

غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق 22 سالہ رئیس عالم قاضی اور 32 سالہ شہریار قاضی 2 پاکستانی نژاد امریکی بھائیوں پر نیویارک میں بم دھماکوں کی سازش کا الزام ہے۔

عدالتی دستاویزات کے مطابق رئیس عالم قاضی نے انٹرنیٹ پر کرسمس ٹری لائٹس اور کیمیکلز کی مدد سے بم بنانے کے طریقہ کار پر کام کیا جبکہ شہریار عالم قاضی نے اپنے بھائی کو مالی معاونت فراہم کی تھی ۔

امریکی پولیس کے مطابق فلوریڈا کے رہائشی دونوں بھائیوں کو نومبر 2012 میں اُس وقت گرفتار کیا گیا جب رئیس اسکاؤٹنگ مشن میں شرکت کے بعد بس کے ذریعے نیویارک واپس آیا اس کے علاوہ ملزمان امریکی ڈپٹی مارشلز پرحملے میں بھی ملوث ہیں۔

ملزمان نے رواں برس مارچ میں اعتراف جرم کرلیا تھا جس کے بعد عدالت نے رئیس قاضی کو 35 اور شہر یار قاضی کو 20 سال قید کی سزا سنادی ہے