س?و د? چل?رن ?? دفتر ?و س?ل ?رد?ا گ?ا، پول?س

268

غیر ملکی این جی او سیو دی چلڈرن کے دفتر کو سیل کردیا گیا ہے۔ وزارت داخلہ کے مطابق این جی او غیر قانونی سرگرمیوں میں ملوث تھی۔

پولیس کے مطابق وزارت داخلہ کے حکم پر کاروائی کرتے ہوئے این جی او سیو دی چلڈرن کی پاکستان میں جاری سرگرمیوں کو روک دیا گیا ہے جبکہ اسلام آباد سیکٹر ایف-6 میں موجود غیر ملکی این جی او کے دفتر کوبھی  سیل کردیا گیا ہے۔

وزارت داخلہ کی جانب سے کہا گیا ہے کہ این جی او سیو دی چلڈرن ایسی سر گرمیوں میں ملوث تھی جو ملکی مفاد کے منافی ہیں جس کی اجازت ہرگز کسی کو نہیں دی جا سکتی ہے۔

وزارت داخلہ نے این جی او سیو دی چلڈرن میں کام کرنے والے تمام غیر ملکی عملے کو 15 دن میں پاکستان چھوڑنے کی ہدایت کی ہے۔