دت? خ?ل م?? فورسز ?? ?ارروائ?،10د?شتگرد?لا?

196

شمالی وزیرستان کی تحصیل دتہ خیل میں سیکورٹی فورسز کی کاکرروائی میں 10دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔

پاک فوج کے ترجمان سے جاری بیان کے مطابق سیکورٹی فورسز نے دتہ خیل میں پاک افغان سرحد کے قریب رات گئے کارروائی کی۔مصدقہ اطلاعات پر ہونے والی کارروائی میں فورسز کو کامیابی ملی اور 10دہشتگرد مارے گئے۔

واضح رہے کہ 2 روز قبل بھی پاک افغان سرحد کے قریب سیکیورٹی فورسز کی کارروائی میں 12 دہشت گرد ہلاک ہو گئے تھے۔ گزشتہ برس دہشت گردوں کے خلاف جاری آپریشن ضرب عضب میں اب تک سیکڑوں شدت پسند ہلاک جب کہ درجنوں سیکیورٹی اہلکار بھی شہید ہو چکے ہیں۔