اجمل شاندار ?م ب?? ?ر?گا، انگلش ?ر??رمع?ن عل?

207

لندن: پاکستان بالنگ میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھنے والے سعید اجمل ان دنوں اپنے نئے بالنگ ایکشن کے باعث کارکردگی میں بہتری لانے کے لئے سخت کوششوں میں مصروف ہیں ۔

سینتیس سالہ اجمل آج کل لندن میں جاری کاؤنٹی ٹوڑنامنٹ میں مصروف ہیں اور ووسٹر شائر کی نمائندگی کر رہے ہیں اوران کے ساتھ انگلینڈ کے نمایاں آل راؤنڈر معین علی بھی ٹیم کا حصہ ہیں ۔

ٹیم کی ویب سائٹ سے بات چیت کرتے ہوئے معین علی نے اس امید کا اظہار کیا کہ بہت جلد اجمل اپنی کھوئی ہوئی فارم حاصل کرنے میں کامیاب ہوجائے گا ۔

معین علی کا کہنا تھا کہ ایک چار روزہ میچ اس کے کارکردگی جانچنے کے لئے کافی ہوگا اور مھجے امید ہے کہ وہ دوبارہ اپنی فارم میں واپس آئے گا۔

سعید اجمل کاؤئنٹی میں ابھی تک دو میچ کھیل چکے ہے جس میں انہوں نے نورتھا پٹنشائر کے خلاف دس اوور کراتے ہوئے 53 رنز کی عوض 3 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا تھا جبکہ اسی ٹیم کے خلاف دوسرے میں محض 24 رنز کے عوض 2 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی تھی ۔