قتل ?? ت?ن مجرمو? ?و ل??اد?ا گ?ا

220

پنجاب کی مختلف جیلوں میں سزائے موت کے منتظر تین قیدیوں کو پھانسی دے دی گئی۔ کوٹ لکھپت جیل میں 2اور فیصل آباد جیل میں ایک مجرم کو لٹکایا گیا۔

مجرم غلام موسیٰ اور اس کے ساتھی آفتاب مسیح نے 1992 میں تھانہ گلشن اقبال لاہور کے علاقے میں دوران ڈکیتی مزاحمت پر خاتون اور اس کے دو بیٹوں کو قتل کر دیا تھا۔ اس مقدمے میں مجرم آفتاب مسیح کو کوٹ لکھپت جیل میں تختہ دار پر لٹکا دیا گیا جبکہ اسی مقدمے کے دوسرے مجرم غلام موسیٰ کو مدعی نے معاف کر دیا اور اس کی پھانسی چند لمحے قبل ٹل گئی۔

بدھ کی علی الصبح کوٹ لکھپت جیل میں قتل کے ایک اور مجرم محمد طارق کو تختہ دار پر لٹکایا گیا جب کہ فیصل آباد جیل میں 6افراد کے  قاتل حشمت علی کو پھانسی دے دی گئی ، مجرم نے پنچائت میں فائرنگ کرکے 6افراد کو موت کے گھاٹ اتار دیا تھا۔