من?? ب?اؤالد?ن، ضمن? ال??شن ?? لئ? وو?نگ جار?

227

منڈی بہاؤالدین کے حلقہ این اے 108 کے ضمنی انتخاب کے لئے پولنگ کا عمل شروع ہوگیا ہے پاکستان تحریک انصاف اور حکمران جماعت کے درمیان کانٹے کے مقابلے کا امکان ہیں ۔

منڈی بہاءالدین کےضمنی انتخاب میں11امیدوارحصہ لےرہےہیں جن میں پی ٹی آئی کےطارق تارڑ،(ن)لیگ کےممتازاحمدتارڑ اورپیپلزپارٹی کےآصف بشیر اور جماعت اسلامی کے ریاض فاروق ساہی شامل ہیں۔

مبصرین کے مطابق اصل مقابلہ پاکستان مسلم لیگ نواز اور پاکستان تحریک انصاف کے درمیان ہوگا مذکورہ نشست پی ایم ایل (ن) کے اعجازچوہدری کی جعلی ڈگری ثابت ہونے پر خالی ہوئی تھی۔

الیکشن کمیشن کے مطابق حلقے میں رجسرڈ ووٹوں کی تعداد 4 لاکھ 31 ہزار کے لگ بھگ ہے۔

انتخاب کے لئے 289پولنگ اسٹیشنزقائم کئے گئے ہیں جن میں سے 44کو انتہائی حساس ترین قرار دیا گیا ہے پولنگ اسٹیشن کے اطراف دفعہ ایک سو چوالیس نافذ ہے جبکہ پولیس اور رینجرز کے بھاری نفری کو پولنگ کے باہر تعینات کیا گیا ہے ۔