?وئ?? فائرنگ، 4 پول?س ا?ل?ار جا? بحق

224

کوئٹہ: کوئٹہ کے علاقے پشتون آباد میں پولیس موبائل پرفائرنگ کے نتیجے میں 4 پولیس اہلکار جاں بحق اور 4 زخمی ہوگئے ہیں ۔ وزیراعظم کی جانب سے سخت الفاظ میں مذمت کا اظہار کیا گیا ۔

پولیس زرائع کے مطابق موبائل معمول کے مطابق گشت پر تھی کہ پشتون آباد میں گھات لگائے نامعلوم ملزمان نے اس پر اندھا دھند فائرنگ کردی فائرنگ اتنی شدید تھی کہ اہلکاروں کو سنبھلنے کا موقع نہ ملا ۔

ابتدائی معلومات کے مطابق سب انسپکٹر سمیت چار پولیس اہلکار اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں جبکہ چار زخمی ہے جنہیں فوری طور پر قریبی اسپتال منتقل کردیا گیا ہے جہاں انہیں طبی امداد دی جارہی ہیں ۔

فائرنگ کے بعد ملزمان با آسانی فرارہونے میں کامیاب ہوگئے ہیں قانون نافذ کرنے والےاداروں نے علاقے کو گھیرے میں لےکر ملزمان کی تلاش شروع کردی ہیں ۔

وزیر اعظم پاکستان میا ں نواز شریف نے پشتون آباد فائرنگ کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس طرح کی بزدلانہ کاروائیاں ہمارے عزائم کو کمزور نہیں کرسکتی دہشت گردوں کے خلاف آخری دم تک جنگ جاری رہے گی ۔

وزیراعظم نے قانون نافذ کرنے والوں کو ہدایت کی ہے کہ پولیس جوانوں پر فائرنگ کرنے والوں کو فی الفور گرفتار کرتے ہوئے انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے۔