ر?نجرز ن? نائن ز?رو س? گرفتار38افراد ?و ر?ا ?رد?ا

200

رینجرز نے نائن زیرو سے چھاپے کے دوران گرفتار کیے گئے ایم کیو ایم کے 38کارکنوں کو تین ماہ بعد بےگناہ قرار دے کر رہا کردیا۔

رینجرز نے انسدا ددہشت گردی کی عدالت میں نائن زیرو سےگرفتار  افراد کی رپورٹ جمع کرادی  جس میں بتایا گیا ہے کہ چھاپے کے دوران 56افراد کو گرفتار کیا گیا تھا جس میں سے 38کو بے گناہ قرار دے کر رہا کردیا گیا ہے جب کہ دیگر کے خلاف مقدمات میں تفتیش جاری ہے۔

واضح رہے کہ 11مارچ 2015کو ایم کیوایم کے مرکز اور اطراف کے علاقو ں میں رینجرز نے آپریشن کرکے کئی مشتبہ افراد اور دہشت گردوں کو گرفتار کیا تھا۔گرفتار افراد میں ایم کیوایم کے رہنماء عامر خان بھی شامل ہیں۔