بندرگا??? وج?ازران? ?و?ژن ?? س??مو? ??لئ? 12 ارب روپ? مختص

280

آئندہ مالی سال کے سرکاری شعبہ کے سالانہ ترقیاتی پروگرام (پی ایس ڈی پی) کے تحت بندرگاہیں و جہاز رانی ڈویژن کی جاری و نئی سکیموں کیلئے 12 ارب روپے مختص کئے گئے ہیں۔

جمعہ کو جاری ہونے والے پی ایس ڈی پی کے اعداد و شمار کے مطابق سی پیک کے ایسٹ بے ایکسپریس وے کی تعمیر کیلئے 4 ارب 70 کروڑ روپے، گوادر میں سی پیک کے ترقیاتی کاموں کیلئے 50 کروڑ روپے، گوادر میں سی پیک کیلئے پانی کی سپلائی اور ڈسٹری بیوشن کی سہولیات کیلئے 3 ارب روپے، گوادر میں (سی پیک) پاک چائنہ ٹیکنیکل ووکیشنل انسٹیٹیوٹ کیلئے 98 کروڑ 40 لاکھ روپے، گوادر میں 50 بستروں پر مشتمل ہسپتال کی اپ گریڈیشن کیلئے 45 کروڑ 80 لاکھ روپے سمیت مختلف ترقیاتی منصوبوں کیلئے فنڈز مختص کئے ہیں۔