آرم? چ?ف دور? پر سر? لن?ا روان?

247

آرمی چیف جنرل راحیل شریف تین روزہ دورے پر سری لنکا روانہ ہوگئے ۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ سے جاری بیان کے مطابق پاک فوج کے سربراہ جنرل راحیل شریف دورے پر سری لنکا روانہ ہوگئے ہیں۔آرمی چیف سری لنکا کا تین روزہ دورہ کریں گے۔

اپنے دورے کے دوران جنرل راحیل سری لنکن آرمی کے حکام اور اعلیٰ قیادت سے ملاقاتیں کریں گے۔

واضح رہے کہ آرمی چیف نے 13مئی کو سری لنکا روانہ ہونا تھا تاہم کراچی میں اسماعیلیوں کی بس پر دہشتگردانہ حملے کے باعث دورہ ملتوی کردیا گیا تھا۔