?ر قسم ?? جارح?ت ?ا جواب د?نا جانت? ???، سربرا? پا? فوج

241

آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے کہا ہے کہ پاک فوج ہر قسم کی جارحیت کا جواب دینا جانتی ہے ۔

پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس کے بعد صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بھارت کے معاملے میں گھبرانے کی ضرورت نہیں،پاک فوج ہر قسم کی جارحیت کا بھرپور اور موثر جواب دینے کی پوری صلاحیت رکھتی ہے۔

اپنی مختصر گفتگومیں پاک فوج کے سربراہ نے قوم کو امید دلاتے ہوئے کہا کہ آپریشن ضرب عضب اور فورسز کی کارروائیوں کے بعد امن و امان کی صورتحال میں بہتری آئی ہے اور انشاء اللہ آنے والے دنوں میں امن وامان کی صورتحال میں مزید بہتری آئے گی۔