بلد?ات? ال??شن ?? سر?ار? نتائج 7 جون ?و منظر عام پر لائ? جائ?نگ? ، ?? س? پشاور

238

ڈی سی پشاور ریاض خان محسود کی زیر صدارت اہم اجلاس ڈی سی آفس پشاور میں منعقد ہواجس میں تمام ریٹرنگ افسران نے شرکت کی ۔ اجلاس میں ریٹرنگ افسران نے اپنے اپنے کوائف کی تفصیلات ڈی سی کو پیش کیں۔

ریاض خان محسود نے کہا کہ بلدیاتی ا لیکشن کے سرکاری نتائج سات جون کو الیکشن کمیشن آف پاکستان کے دفتر پر آویزاں کردئیے جائینگے جبکہ ڈیوٹی کے دوران غفلت برتنے والے اہلکاروں کی 24 گھنٹوں میں لسٹیں ڈی سی پشاو ر کو فراہم کرنے کے احکامات بھی جاری کئے گئے ہیں۔ مختلف پولنگ سٹیشنوں میں ہنگامہ آرائی کرنے والے اور توڑ پھوڑ کرنے والے 1100 افراد کے نام بھی 24 گھٹنوں میں دینے کے احکامات جاری کردئیے گئے ہیں۔