?راچ?:نادرن بائ? پاس ?? قر?ب پول?س مقابل? ، دو د?شتگرد ?لا?

233

کراچی نادرن بائی پاس کے قریب پولیس مقابلے میں دو دہشتگرد ہلاک ہو گئے جبکہ دہشتگردوں کی فائرنگ سے ایک پولیس اہلکار زخمی ہو گیا ۔

کراچی کے علاقے نادرن بائی پاس کے قریب مبینہ پولیس مقابلے میں دو دہشتگرد ہلاک ہو گئے ۔ پولیس کے مطابق ہلاک ہونے والے دہشتگردوں کا تعلق کالعدم تنظیم سے تھا اور وہ چوری کی موٹرسائیکلوں سے بھرا ہوا ٹرک بلوچستان لے جانے کی کوشش کر رہے تھے ۔ ہلاک ہونے والے دہشتگردوں سے بھاری مقدار میں اسلحہ بھی برآمد ہوا ہے ۔ پولیس کا کہنا ہے کہ دہشتگردوں کی فائرنگ سے ایک اہلکار بھی زخمی ہو گیا ۔