?? پ? ?? م?? بلد?ات? ال??شن دوبار? ?رائ? جائ??، خورش?د شا?

177

پیپلزپارٹی نےخیبرپختونخوامیں دوبارہ بلدیاتی انتخابات کامطالبہ کردیا ۔ پیپلزپارٹی رہنما خورشید شاہ کا کہنا تھا دھاندلی زدہ الیکشن قبول نہیں ، عدالتی تحقیقات کرائی جائیں ۔ پیراملٹری فورسزکی نگرانی میں بلدیاتی انتخابات دوبارہ ہونے چاہیئں۔

اسلام آباد میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ کا کہنا تھا خیبرپختونخوا کے بلدیاتی انتخابات میں ریکارڈ دھاندلی کی گئی،اس لئے ہم دھاندلی زدہ الیکشن تسلیم نہیں،اور عدالتی تحقیقات کرانے کا مطالبہ کرتے دہیں۔

اپوزیشن لیڈر کا کہنا تھا ثابت ہو گیا جو بھی حکومت میں ہوتا ہے اخلاقیات بھول جاتا ہے، کےپی کے میں پی ٹی آئی کی دھاندلی کا بھانڈا بیچ چوراہے میں پھوٹا ہے ۔ خورشید شاہ کا کہنا تھا عمران خان کی جانب سےدوبارہ انتخابات کی پیشکش خوش آئندہے ۔ اس ہم کہتے چاہتے ہیں کہ پیراملٹری فورسزکی نگرانی میں کے پی کے  میں بلدیاتی انتخابات دوبارہ ہونے چاہئیں۔