پ? ?? آئ? ?ار?ن ?ا قتل، ا? ا?ن پ? ?? افتخار حس?ن گرفتار

238

نوشہرہ میں تحریک انصاف کے کارکن کی ہلاکت کے الزام میں عوامی نیشنل پارٹی کے مرکزی سیکرٹری جنرل میاں افتخار حسین کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کرلیا گیا۔

پولیس کے مطابق پبی کے علاقے میں پی ٹی آئی کے جلوس پر فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق ہوگیا۔مقتول کے والد نے میاں افتخار حسین کے خلاف مقدمہ درج کرایا جس میں موقف اختیار کیا گیا تھا کہ افتخار حسین کے کہنے پر گارڈ نے فائرنگ کرکے اس کے 22سالہ بیٹے کو ہلاک کردیا۔

پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے اے این پی کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات کو گرفتار کرلیا اور انہیں پبی تھانے منتقل کردیا۔

دوسری جانب افتخار حسین نے الزام کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ اے این پی کے کارکنان شکست کے بعد گھر چلے گئے تھے اور پی ٹی آئی کے حامیوں سے ہی ان کا اپنا کارکن جاں بحق ہوا ہے۔