بلوچستان اسمبل? م?? سانح? مستونگ پر مذمت? قرارداد منظور

267

سانحہ مستونگ پر بلوچستان اسمبلی میں مذمتی قرارداد منظور کر لی گئی ۔ قرار داد قائد حزب اختلاف مولانا عبدالواسع نے پیش کی تھی ۔

چیئرمین آف پینل زمرک خان اچکزئی کی زیرصدارت بلوچستان اسمبلی کا اجلاس ہوا ۔ اجلاس میں قائدحزب اختلاف مولانا عبدالواسع نے سانحہ مستونگ پر مذمتی قرارداد پیش کی گئی ۔ قرارداد کو ایوان نے متفقہ طور پر منظور کر لیا ۔ قرارداد کے متن کے مطابق اسمبلی مستونگ میں بے گناہ مسافروں کے قتل عام کی مذمت کرتی ہے ۔ متن کے مطابق یہ عمل برادرقوم کو لڑانے کی کوشش ہے ۔ قرارداد کے متن میں یہ بھی طے کیا گیا کہ دہشتگردوں کو کیفرکردار تک پہنچانے کو یقینی بنایاجائے۔ قرارداد کے مطابق متاثرہ خاندانوں سےاظہار یکجہتی کیلیےآج کا اجلاس ملتوی کردیاجائے۔

اجلاس میں سانحہ مستونگ میں جاں بحق ہونے والوں کے لئے فاتحہ خوانی بھی کی گئی