?وئ?? س? ?راچ? آن? وال? دو بسو? ?و اغوا ?رل?ا گ?ا

318

کوئٹہ سے کراچی آنے والی دو بسوں کو کھڈ کوچہ کےقریب اغوا کرلیا گیا ہے۔ پولیس کے مطابق ان بسوں کو مستونگ کے قریب  کھڈ کوچہ کے علاقے میں اغوا کیا گیا ہے۔

ابتدائی معلومات کے مطابق بسوں میں 70 سے زائد مسافر سوار ہیں۔ پولیس اور لیوئز نے مستونگ کے علاقے کی ناکہ بندی کرکے اغواء کاروں کے خلاف کاروائی کا آغاز کردیا ہے ۔

 ذرائع کے مطابق محصورین کو بازیاب کرانے کے لئے لیویز اور اغواء کاروں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ جا ری ہے ۔