چ?ن? صدر ?? مزاح?? تصو?ر بنان? پر آر?س? گرفتار

332

چین کے ایک آرٹسٹ کو اپنے ملک کے صدر کی مزاحیہ تصویر بنانی مہنگی پڑ گئی۔پولیس نے آرٹسٹ کو گرفتار کر لیا اور جرم ثابت ہونے پر اسے 5سال قید کی سزا ہوسکتی ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق شنگھائی کے رہنے والے ایک آرٹسٹ نے صدر شی چن پنگ کی مزاحیہ فوٹو بنائی جس میں صدر کی آنکھیں بند اور چہرے کے ایسے خدو خال بنائے کہ تصویر مزاح کی صورت اختیار کرگئی۔

آرٹسٹ نے تصویر بنانے کے بعد اسے سوشل میڈیا پر اپ لوڈ کردیا اور لوگوں نے اس پر تبصرے شروع کردیے۔سوشل میڈیا پر صدر کی مزاحیہ تصویر پر پولیس ایکشن میں آئی اور آرٹسٹ کو گرفتار کرلیا۔

بتایا گیا ہے کہ جرم ثابت ہونے کی صورت میں آرٹسٹ کو 5سال جیل کی سزا ہونے کا امکان ہے۔