افغان فورسز ?? ?ارروائ? م?? 107طالبان جنگجو ?لا?

136

افغانستان کے مختلف صوبوں میں نیشنل سیکورٹی فورسز کی کارروائی میں 107 طالبان جنگجنو مارے گئے جب کہ آپریشنز میں 5اہلکار بھی ہلاک ہوئے۔

وزارت دفاع سے جاری بیان کے مطابق افغانستان کے 8صوبوں میں عسکریت پسندوں کے خلاف کارروائیاں کی گئیں۔آپریشن کے دوران مجموعی طور پر 107طالبان جنگجو مارے گئےجب کہ مقابلے اور بارودی سرنگوں کے دھماکوں میں 5اہلکار بھی ہلاک ہوئے۔

آپریشن صوبہ ہرات، پکتیا، پکتیکا، غزنی، قندھار، بادغیس، بلخ اورقندوز میں کیاگیا۔ اس دوران سیکیورٹی فورسز نے 11جنگجوؤں کوگرفتار بھی کرلیا جبکہ بھاری مقدارمیں بارودی مواداور اسلحہ بھی قبضے میں لے لیا گیا۔