اعصام الحق اور ملر ?? جو?? گر?ن?سلام ??نس ?ورنامن? س? با?ر

221

پیرس میں کھیلے جانے والے گرینڈسلام ٹینس ٹورنامنٹ میں مینز ڈبلز ایونٹ کے سلسلے میں کھیلے گئے پہلے راﺅنڈ میچ میں پاکستان کے اعصام الحق اور ان کے لکسمبرگ کے جوڑی دار جائلز ملر پہلے راﺅنڈ میں شکست کے بعد فرنچ اوپن ٹینس ٹورنامنٹ سے باہر ہو گئے۔

جرمن جوڑی نے پاک لکسمبرگ جوڑی کو کانٹے دار مقابلے کے بعد ٹائی بریک پر شکست دی۔ فرانس میں جاری سال کے دوسرے گرینڈسلام ٹینس ٹورنامنٹ میں مینز ڈبلز ایونٹ کے سلسلے میں کھیلے گئے پہلے راﺅنڈ میچ میں پاکستان کے اعصام الحق اور ان کے لکسمبرگ کے جوڑی دار جائلز ملر کا مقابلہ فلورین میئر اور فرینک موسر پر مشتمل جرمن جوڑی سے تھا۔

پہلے سیٹ میں جرمن جوڑی نے 6-3 سے کامیابی حاصل کی۔ اعصام اور ملر نے دوسرا سیٹ 6-4 سے جیت کر مقابلہ برابر کر دیا۔ تیسرے اور فیصلہ کن سیٹ میں دونوں ٹیموں کے درمیان زبردست مقابلہ ہوا تاہم قسمت نے جرمن جوڑی کا ساتھ دیا۔ فلورین اور فرینک نے اعصام اور ملر کو ٹائی بریک پر 7-6، (7-1) سے زیر کر کے میچ میں کامیابی اپنے نام کی۔