ر?تل? اور اچ?? ن?اس وال? زم?ن ش?ر قند? ?? ?اشت ??لئ? موزو? ??، مح?م? زراعت

711

محکمہ زراعت فیصل آباد کے ترجمان نے اپنے ایک بیان میں کاشتکاروں کو کہا ہے کہ ریتلی اور اچھے نکاس والی زمین شکر قندی کی کاشت کیلئے موزوں ہے۔

انکا کہنا تھا کہ ریتلی میرااور پانی کے اچھے نکاس والی زمین شکر قندی کی کاشت کیلئے انتہائی موزوں ہے لہٰذا ایسے کاشتکار جن کے پاس دیگر فصلات کی کاشت کیلئے زیادہ سرمایہ نہ ہو وہ انتہائی کم خرچ کے ذریعے بہتر مالی منافع حاصل کرسکتے ہیں۔ محکمہ زراعت فیصل آباد کے ترجمان نےکہاکہ شکر قندی موسم گرما کی ایک اہم اور نقد آور فصل ہے جسے کم پانی اور تھوڑی کھاد سے بھی اگایا جا سکتاہے جبکہ اسکابیج بھی انتہائی کم خرچ ہے جس کے باعث کاشتکار بہترمالی منافع حاصل کر سکتے ہیں۔

انہوں نے بتایاکہ شکر قندی میں 30 سے 35 فیصد تک کاربوہائیڈریٹس پائے جاتے ہیں جو انسانی جسم کیلئے انتہائی مفید ہوتے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ شکر قندی کی کاشت ایسے کاشتکاروں کیلئے بھی بھاری مالی منفعت کا باعث بنتی ہے جن کے پاس فصلوں کی کاشت کیلئے زیادہ سرمایہ نہ ہو۔ انہوں نے کہا کہ شکر قندی کی کاشت میں بیج کا خرچ نہ ہونے کے برابر ہوتا ہے کیونکہ اس فصل کی کاشت کیلئے بیلیں کاٹ کر لگائی جاتی ہیں ۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ وائٹ سٹار قسم کی شکر قندی کی کاشت بمپر کراپس کی ضامن ہوتی ہے جو سفید رنگ کی اچھی پیداوار دینےوالی قسم ہے ۔ انہو ں نے بتایاکہ ریتلی میرا ، پانی کے نکاس والی زمین میں فی ایکڑ 200 کلوتک شکر قندی کا بیج کاشت کیا جا سکتا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ اس ضمن میں مزید معلومات ماہرین زراعت یا محکمہ زراعت کے فیلڈ سٹاف سے بھی لی جا سکتی ہیں۔