وز?راعظم ?? ز?ر صدارت اعل?? سطح اجلاس

169

وزیراعظم میاں نوازشریف کی زیر صدارت اعلیٰ سطح اجلاس ہوا جس میں آپریشن ضرب عضب کی پیش رفت اور آئی ڈی پیز کی واپسی کے امور زیر بحث آئے۔

نمائندہ جسارت کے مطابق وزیراعظم میاں نوازشریف کی زیر صدارت ایک اعلیٰ سطح اجلاس منعقد ہوا۔اجلاس میں آرمی چیف جنرل راحیل شریف،ڈی جی آئی ایس آئی رضوان اختر،وزیر داخلہ چودھری نثار ،وزیر دفاع خواجہ آصف، وزیر خزانہ اسحاق ڈار اور دیگر وفاقی وزرا شریک ہوئے۔

اجلاس میں انسداد دہشت گردی کے لیے نیشنل ایکشن پلان ، آپریشن ضرب عضب، آئی ڈی پیز کی واپسی اور فاٹا کی تعمیر نو کے امور پر بات چیت کی گئی۔اجلاس میں امن و امان کی صورتحال پر بھی بات کی گئی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ سینیر عسکری حکام نے شرکاء کو سیکورٹی صورتحال پر بریفنگ دی ۔