?لرس?دا? م?? 2ما?ل بسو? ?و آگ لگاد? گئ?

186

کلرسیداں میں نامعلوم افراد نے 2بسوں کو آگ لگادی۔وزیرداخلہ نے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے حکام سے رپورٹ طلب کرلی۔

پولیس کے مطابق رات گئے نامعلوم افراد نے کلرسیداں میں کھڑی 2ماڈل بسوں کو پیٹرول چھڑک کرآگ لگادی۔ ماڈل بسوں کے منیجر توصیف شاہ نے بتایا کہ ڈرائیوروں نے گاڑیوں کے شیشے توڑ کرجان بچائی۔

دوسری جانب وزیر داخلہ چودھری نثار  نے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے حکام سے رپورٹ طلب کی ہے اور ذمہ داروں کو گرفتار کرنے کی ہدایت کی ہے۔

واضح رہے وزیرداخلہ نے چند روز قبل ماڈل بسوں کا افتتاح کیا تھاجو کلرسیداں سے راولپنڈی کے راجا بازار کے لیے چلائی گئی ہیں۔