?نگو م?? دفع? 144 نافذ، ?? س? او مج?ب الرحمان

219

ڈی سی او مجیب الرحمان نے ہنگو میں آج سے یکم جون تک دفعہ 144 کا نفاذ کردیا ۔

ڈی سی او آفس سے جاری ہونے والے بیان کے مطابق مجیب الرحمان نے ضلع ہنگو میں دفعہ 144 نافذ کر دی ہے ۔ جس کے تحت شہر میں موٹرسائیکل کی ڈبل سواری اور شہر میں افغان مہاجرین کے داخلے پر پابندی ہو گی ۔ ڈی سی او مجیب الرحمان کا کہنا ہے دفعہ 144 کے نفاذ کا مقصد بلدیاتی الیکشن میں امن وامان قائم رکھنا ہے ۔