س?لف? بن گئ? اب “ا?لف?”

196

گھومنے پھرنے کے شوقین افراد خصوصاً سیاح اپنے یاد گار لمحوں کو کمیرے میں ضرور محفوظ کرتے ہیں حتیٰ کے دنیا کے نامور اور اعلیٰ شخصیات بھی سیلفی کی شوقین ہیں لیکن کتنے ایسے لوگ ہوں گے کہ جن کی تصویر وہ خود نہیں بلکہ کوئی جانور لیتا ہو۔

جی ہاں! ایسا ہی ایک حیران کن واقعہ تھائی لینڈ میں پیش آیا جہاں 22سالہ کینیڈین کی تصویر ہاتھی نے لی۔

لیبلنک نامی کینیڈین سیاح تھائی لینڈ میں ہاتھی کے پاس کھڑے ہوکر تصاویر بنارہا تھا کہ اس دوران ہاتھی نے نوجوان سے کمیرہ چھینا اور اپنی سونڈھ میں پھنسا کر تصویریں لے لیں۔

حیران کن طور پر ہاتھی نے جو تصاویر لیں اس میں نوجوان ہاتھی کے ساتھ کھڑا تھا۔

تصاویر لینے کا انوکھا واقعہ رواں سال کے جنوری میں پیش آیا لیکن حال ہی میں یہ تصاویر عالمی میڈیا میں نشر ہوئیں جس کے بعد اسے دنیا بھر میں گہری دلچسپی سے دیکھا جارہا ہے اور سوشل میڈیا پر شیئرنگ کی جارہی ہے۔