سعود? عرب ?? مسجد م?? خود?ش د?ما?ا،40 جا? بحق متعدد زخم?

291

 سعودی عرب کے مشرقی صبوے قطیف کی مسجد میں نماز جمعہ کی ادائیگی کے دوران خودکش حملے میں کم از کم 40 افراد جاں بحق جب کہ متعدد زخمی ہوگئے ہیں۔

سعودی حکام کے مطابق زخمیوں میں بعض کی حالت تشویشناک ہے اور مرنے والوں کی تعداد میں اضافے کا خدشہ ہے۔

غیر ملکی میڈیا ڈیلی میل کے مطابق خودکش حملہ صوبہ قطیف کی امام علی مسجد میں اس وقت ہوا جب نمازی نماز جمعہ کی ادائیگی میں مصروف تھے۔

ڈیلی میل نے عینی شاہد کے حوالے سے بتایا ہے کہ مسجد میں 150کے قریب نمازی موجود تھے ۔خودکش حملے کے نتیجے میں کئی افراد موقع پر ہی دم توڑ گئے جب کہ متعدد زخمی ہیں ۔

دوسری جانب سعودی وزارت داخلہ نے خودکش دھماکے کی تصدیق کرتے ہوئے جانی نقصان کا خدشہ ظاہر کیا ہے۔