پ?پلزپار?? ن? ش?ر? رحمان ?و س?ن??ر بنان? ?ا ف?صل? ?رل?ا

324

کراچی: پاکستان پیپلز پارٹی نے پارٹی کی نائب صدر اور سابق وفاقی وزیر اطلاعات شیری رحمان کو سینیٹر بنانے کا فیصلہ کیاہے۔ شیری رحمان کو سندھ کی نشست سے منتخب کرایا جائےگا اور اس سلسلے میں سینیٹر لطیف انصاری سے استعفیٰ طلب کیا گیاہے۔

لطیف انصاری نے اپنا استعفیٰ چیئرمین سینیٹ کو بھجوادیا  ہے اور مصدقہ اطلاعات کے مطابق ان کا استعفیٰ منظور کرلیا گیا ہے ۔

دوسری جانب پارٹی کی نائب صدرنےسینیٹر بنائے جانے کی تصدیق کرتےہوئے کہا ہے کہ سفیر بننے کے بعد مجھ پر عائد پابندیاں ختم ہوگئی ہیں اور سینیٹر بن کر عوام کے بنیادی حقوق کی جدوجہد جاری رکھوں گی۔