داعش م?? 16 سال? ?ورپ? ل??? ?? شمول?ت

253

دمشق: داعش نے16 سالہ یورپی لڑکے کوبھرتی کرکے شام پہنچا دیا۔عرب ٹی وی کے مطابق داعش کی انتہا پسندانہ تعلیمات سے متاثرہونے والے غیرملکیوں کی تعداد میں اضافہ ہوتا جارہا ہے ایک اندازے کے مطابق 17ہزارافراد داعش میں شمولیت کے بعد شام اور عراق کی جنگ میں شامل ہوچکے ہیں۔

رپورٹ کے مطابق داعش میں شامل ہونے والوں میں زیادہ تر نوجوان افراد شامل ہیں چند ماہ قبل یورپی ملک بیلجیم سے تعلق رکھنے والا16 سالہ لڑکا رضا بھی “داعش” کے جال میں پھنسا۔ داعش اسے کمال ہنرمندی سے جارجیا کے راستے شام پہنچانے میں کامیاب ہو گئے۔

لڑکے کے والد محمد نضال نے میڈیا کو بتایا کہ پہلےپہل اس کے بیٹے نے یونیورسٹی کی تعلیم چھوڑی، اس کے بعد ایک خفیہ مکان میں داعش کے افکار سے آگاہی شروع کی اور پھر اچانک غائب ہوگیا۔

میڈیا کے زریعے بیٹے کی تصویر شام میں “داعش” کے ہمراہ دیکھی تو بہت دکھ ہوا۔ بعد ازاں رضا نے فون پر گھر والوں سے رابطہ کیا اور کہا کہ “میں امی ابو سے بہت محبت کرتا ہوں، لیکن میں جس مشن پر نکلا ہوں مجھے اس سے بھی محبت ہے”۔

رضا کے والد کا مذید کہنا تھا کہ داعش نوجوان افراد کو گمراہ کرتے ہوئے ناجائز طریقے سے استعمال کر رہی ہے۔