انگل?ن? اور ن?وز? ل?ن? ?? درم?ان پ?لا ??س? م?چ جار?

248

انگلینڈ اور نیوزی لینڈ کے درمیان پہلا ٹیسٹ میچ آج لورڈز گراونڈ میں کھیلا جا رہا ہے۔ لورڈز کے گراونڈ میں کھیلے جانے والے پہلے ٹیسٹ میچ میں نیوزی لینڈ نے گرفت مضبوط کرتے ہوئے تیسرے سیشن تک 6 کھیلاڑیوں کے نقصان پر 312 رنز بنا لیے ہیں۔

انگلینڈ میں جاری نیوزی لینڈ اور انگلینڈ کے درمیان کھیلے جانے والے پہلے ٹیسٹ میں نیوزی لینڈ نے ٹاس جیت کر پہلا فیلڈنگ کرنے کا فیصلہ کیا تھا جو کہ نیوزی لینڈ کے باولرز نے درست ثابت کرتے ہوئے 30 کے مجموعی اسکور پر انگلینڈ کے 4 کھیلاڑیوں کو پاویلین کی راہ دکھائی۔

تاہم روٹ اور اسٹوکس کی شاندار بیٹینگ نے انگلینڈ کی ٹیم کو مضبوط سہارا دیا اور مجموعی اسکور کو 191 تک پہنچادیا۔ اسٹوکس 92 رنز پر پاویلین پہنچ گئے۔

انگلینڈ کی جانب سے سب سے زیادہ اسکور روٹ نے 98 بنائے۔ نیوزی لینڈ کی جانب سے ہینری نے 3 وکٹیں اپنے نام کی۔