داعش ن? شام? ش?ر پالم?را ?? شمال? حص? پر قبض? ?ر ل?ا

214

دمشق: عسکریت پسند گروپ اسلامک اسٹیٹ نے شام کے تاریخی شہر پالمیرا کے شمالی حصے پر قبضہ کر لیا ہے۔ شام میں جاری خانہ جنگی پر نظر رکھنے والی تنظیم سیریئن آبزرویٹری فار ہیومن رائٹس کے مطابق اسلامک اسٹیٹ کے جنگجووں نے پالمیرا کے جس حصے پر قبضہ کیا ہے وہ اس تاریخی شہر کا ایک تہائی حصہ بنتا ہے۔

اس تنظیم کے سربراہ رامی عبدالرحمان کے مطابق حکومتی فورسز اس علاقے کو چھوڑ کر فرار ہو گئی ہیں۔ پالمیرا میں موجود یونیسکو ورلڈ ہیریٹیج سائٹس شہر کے جنوب مغربی حصے میں واقع ہیں۔