سا?? س? ستر ?زار وو? ا?س? ??? جن ?? تصد?ق ن??? ?و س?? ??،عمران خان

534

پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے شدید تنقید کرتے ہوئے کہا کہ 60 سے 70 ہزار ووٹوں کی تصدیق نہیں ہو سکی ہے۔

عمران خان نے اسلام آباد میں صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ وزیر داخلہ کے مطابق 60 سے 70 ہزار ووٹ ایسے ہیں جن کی نادرا میں تصدیق نہیں ہو سکی ہے۔ اگر نادرا کو شناختی کارڈوں سے ووٹوں کی تصدیق کرنا تھی تو انگوٹھوں کے نشانات کی کوئی ضرورت با قی نہیں رہ جاتی ہے۔

الیکشن کمیشن کے با رے میں بات کرتے ہوئے عمران خان کا کہنا تھا کہ مقنا طیسی سیاہی اگر ضروری نہیں ہوتی تو الیکشن کمیشن نے کس وجہ سے الیکشن میں اسکے استعمال کا کہا۔ مقنا طیسی سیا ہی خود الیکشن کمیشن کی طرف سے مانگی گئی تھی اور چیئر مین نادراشاہد حامد اب کہتے ہیں کہ مقنا طیسی سیاہی ہونے یا نہ ہونے سے کوئی فرق نہیں پڑتا ہے۔