??ود? بست?ا? ق?ام امن ?? را? م?? ب?? ر?او? ???،اقوام متحد?

181

اقوام متحدہ نے کہا ہے کہ مقبوضہ علاقوں میں اسرائیلی یہودی بستیوں کی تعمیر خطے میں قیام امن کی راہ میں بڑی رکاوٹ ہے۔ ذرائع ابلاغ کے مطابق نیو یارک میں سلامتی کونسل کے اجلاس میں بریفننگ دیتے ہوئے مشرق وسطیٰ کے لئے اقوام متحدہ کے نمائندہ خصوصی نکولے میلاڈنوو نے کہا کہ اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل بان کی مون جلد اسرائیلی وزیراعظم سے دو ریاستی حل کے حوالے سے بات چیت کرنے والے ہیں۔

نکولے نے کہا کہ حماس اور الفتح باہمی اختلافات کو بالائے طاق رکھتے ہوئے خطے میں قیام امن کے لئے اپنا اپنا کردار ادا کریں ۔ انہوں نے مقبوضہ علاقوں میں اسرائیلی یہودی بستیوں کی تعمیر کے حوالے سے کہا کہ مذکورہ بستیاں قیام امن کی راہ میں بڑی رکاوٹ ہیں۔