جامع? اردو ?? وائس چانسلر ?ا??ر ظفر اقبال ?و ع?د? س? ??اد?ا گ?ا

167

وفاقی اردو یونیورسٹی کے وائس چانسلر ڈاکٹرظفر اقبال کو عہدے سے ہٹا کر جامعہ کراچی کے وائس چانسلر ڈاکٹر محمد قیصر کو جامعہ اردو کا قائم مقام وائس چانسلر بنادیا گیا۔

رجسٹرار جامعہ اردو کے مطابق ڈاکٹر ظفر اقبال کی جانب سے 20دسمبر 2014اور 28مئی 2015کے درمیان جاری کئے گئے تمام انتظامی و مالی امور سے متعلق احکامات کالعدم قرار دے دیئے جائیں گے۔

ڈاکٹر ظفر اقبال کو کرپشن کے الزامات پر صدر پاکستان نے گزشتہ سال 20دسمبر کو رخصت پر بھیج دیا تھا تاہم ڈاکٹر ظفر اقبال نے عدالت سے حکم امتناع لے لیا تھا۔

ڈاکٹر ظفر کی جگہ جامعہ کراچی کے وائس چانسلر ڈاکٹر محمد قیصر جو کہ جامعہ اردو کے  شیخ الجامعہ رہ چکےہیں انہیں اردو یونیورسٹی کا قائم مقام وائس چانسلر کی ذمہ داریاں سونپی گئی ہیں۔