مردان م?? پول?و ور?رز پر فائرنگ،حمل? آور ?لا?

210

مردان: مردان کے نواحی علاقے تمبولک میں نامعلوم افراد نے انسداد پولیو ٹیم پر حملہ کردیا حملے کے نتیجے میں پولیس کانسٹیبل زخمی ہوگیا اس دوران پولیس اور دہشت گردوں کے خلاف شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا جس کے نتیجے میں ایک حملہ آور مارا گیا جوکہ مقامی بتایا جاتا ہے

پولیس زرائع کے مطابق انسداد پولیو ٹیم اس حملے میں محفوظ رہی ، پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لے کر ہلاک ملزم کے مزید ساتھیوں کی تلاش شروع کردی ہے جبکہ ہلاک ملزم کی لاش کو ضابطے کی کاروائی کے لئے اسپتال منتقل کردیا ہے اسپتال زرائع کے مطابق مارے جانے والے دہشت گردکی شناخت جہانزیب کے نام سے ہوئی ہے

واضح رہے کہ خیبر پختون خواہ  کے گیارہ اضلاع میں پولیو مہم جاری ہے تین روز تک جاری رہنےوالی اس مہم میں شہر کے مختلف علاقوں میں قانون نافذکرنے والے اداروں کی معاونت سےبچوں کو پولیو کے قطرے پلائے جائیں گے