ا?گز??? ?? جعل? ?گر?و? ?? تحق?قات ?ا معامل? ?م??? ?? حوال?

204

چیئرمین سینیٹ میاں رضاربانی نے ایگزیکٹ کمیونکیشن کمپنی کی جعلی ڈگریوں سے متعلق تحقیقات کے لیے معاملہ متعلقہ کمیٹی کے سپرد کرتے ہوئے ایک ماہ میں رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کردی۔

چیئر مین سینیٹ رضاربانی کی زیر صدارت ہونے والے اجلاس میں امریکی اخبار نیویارک ٹائمز میں چھپنے والی ایگزیکٹ کمپنی کی جعلی ڈگریوں سے متعلق خبر پر بحث ہوئی۔

پیپلز پارٹی کے سینیٹر اعتزاز احسن نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آج کے اخبارات کی شہ سرخیوں کے ساتھ پاکستان سے متعلق شرمناک خبر آئی ہے اور بدقسمتی کی بات ہے کہ یہ خبر پاکستان سے متعلق ہے،نیویارک ٹائمز کی اس خبر پر  کسی بھی ذی شعور پاکستانی کاسر ندامت سےجھک جاناچاہیے۔

انہوں نے کہا کہ اس بات کا نوٹس لینا چاہیے کہ پاکستانی جعل سازی میں کتنی مہارت رکھتے ہیں اور معاملہ تحقیقات کےلیے کمیٹی کو بھیجا جائے۔