پ? پ? 196 ضمن? ال??شن ، جماعت اسلام? پ? ?? آئ? ?? حما?ت?

243

شاہ محمود قریشی کی کوششیں کامیاب ہو گئیں ۔ جماعت اسلامی نے پی پی 196 میں ضمنی انتخاب میں پی ٹی آئی کی حمایت کا اعلان کر دیا ۔

امیر جماعت اسلامی سراج الحق سے پی ٹی آئی کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی نے ٹیلی فونک رابطہ کر کے ملتان کے حلقہ پی پی 196 میں ضمنی الیکشن میں پی ٹی آئی کی حمایت کا مطالبہ کیا ۔ شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ سراج الحق نے ضمنی الیکشن میں پی ٹی آئی کے امیدوار رانا عبدالجبار کی حمایت کی یقین دہانی کرائی ہے ۔

یاد رہے کہ جماعت اسلامی نے گذشتہ روز ن لیگ کے امیدوار کی حمایت کا اعلان کیا تھا ۔ جس کے بعد شاہ محمود قریشی نے سراج الحق سے رابطے تیز کر دیئے تھے ۔