دور? بنگل? د?ش ??لئ? ب?ارت? ?ر?? ??م ?ا اعلان 20 مئ? ?و ?و گا

239

                بھارتی کرکٹ بورڈ کی سلیکشن کمیٹی کا اجلاس 20 مئی کو ہو گا جس میں آئندہ ماہ دورہ بنگلہ دیش کیلئے حتمی ٹیم کا چناﺅ کیا جائے گا۔ بھارتی ٹیم دورے کے دوران میزبان ٹیم کے خلاف واحد ٹیسٹ اور تین ایک روزہ بین الاقوامی کرکٹ میچوں کی سیریز کھیلے گی۔ بی سی سی آئی کی طرف سے جاری کردہ بیان کے مطابق سلیکشن کمیٹی کا اجلاس سندیپ پٹیل کی سربراہی میں 20 مئی کو منعقد ہو گا جس میں دورے کیلئے ٹیم کا انتخاب کیا جائے گا۔

مہندرا سنگھ دھونی جو کہ پہلے ہی ٹیسٹ کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کر چکے ہیں توقع ہے کہ ان کی جگہ ویرات کوہلی ٹیم کی قیادت کی ذمہ داری سنبھالیں گے تاہم یہ خبریں بھی گردش کر رہی ہیں کہ ویرات کوہلی سمیت بعض سینئرز کھلاڑیوں نے بورڈ سے آرام کا موقع فراہم کرنے کی درخواست کر رکھی ہے۔