افغانستان اپن? سرزم?ن “را”?و د?شتگرد? ??لئ? استعمال ن? ?ون? د?،پا?ستان

245

سیکرٹری خارجہ اعزاز چودھری نے کہا ہے کہ افغان حکومت پر واضح کردیا ہے کہ وہ “را”کو اپنی سرزمین دہشت گردی کے لیے استعمال نہ ہونے دے۔

اسلام آباد میں صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے انہوں بتایا کہ افغان قیادت کو کہا ہے کہ وہ اپنی سرزمین پاکستان کے خلاف استعمال نہ ہونے دے  ۔

سیکرٹری خارجہ نے کہا کہ “را” کے پاکستان میں دہشت گردی میں ملوث ہونے کے ثبوت بھارت کو دے چکے ہیں اور بار بار بھارت کو “را” کی پاکستان میں دہشت گرادنہ سرگرمیوں سے آگاہ کیا گیا ہے جب کہ یہ بھی کراچی سے گرفتار ہونے والے 2ملزمان نے تسلیم کیا کہ وہ بھارت میں را سے تربیت حاصل کرکے آئے ہیں۔

دوسری جانب دفترخارجہ نے اسامہ بن لادن سے متعلق امریکی صحافی کے الزامات کی تردید کردی ہے۔