د?شتگردو? ن? ر??? ?? بعدبس م?? گ?س ?ر فائرنگ ??،ا?س ا?س پ? مل?ر

221

ایس ایس پی ملیر نے کہا ہے کہ صفورہ گوٹھ پر دہشت گردی کا نشانہ بننے والی بس پر مکمل ریکی کے بعد حملہ کیا گیا۔

واقعہ کی تفصیلات بتاتے ہوئے ایس ایس پی ملیر نے بتایا کہ حملہ آور تین موٹرسائیکلوں پر سوار تھے اور ان کی تعداد قریباً8تھی۔دہشت گردوں نے بس کی ریکی کی اور موقع ملتے ہی بس پر اندھا دھند فائرنگ کردی۔

ایس ایس پی ملیر کا کہنا ہے کہ دہشت گردوں نے بس کے اندر گھس کر فائرنگ کی ۔حملہ آوروں نے کلاشنکوف اورنائن ایم ایم پستول سے فائرنگ کی جب کہ جائے وقوعہ سے خول ملے ہیں ۔

انہوں نے تصدیق کی ہے کہ  اب تک دہشتگردی کے اس واقعے میں مرنے والوں کی تعداد 41 ہوگئی ہے جس میں 16خواتین بھی شامل ہیں۔