سوات م?? دو بار زلزل? ?? ج???? محسوس ?ئ? گئ?

220

سوات میں دو بار زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے،مینگورہ شہر سمیت ضلع بھر میں منگل کے روز صبح اور دوپہر کے اوقات میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے ،زلزلہ پیما مرکز کے مطابق صبح ہونے والے زلزلے کی شدت ریکٹر اسکیل پر 4.9ریکارڈ کی گئی جبکہ زیر زمین گہرائی 60کلومیٹر رہی اسی طرح دوپہر کے وقت ہونے والے زلزلے کی شدت 4.2جبکہ زیر زمین گہرائی 69کلومیٹر ریکارڈ کی گئی۔

دو روز قبل بھی 4.2شدت کا زلزلہ ہوا تھا ،زلزلے کا مرکز پاک افغان تاجکستان مرکرز رہا ،تین روز کے دوران مسلسل تین بار زلزلے کے جھٹکے محسوس ہونے سے لوگوں میں شدید خوف وہرا س پھیل گیا ہے ۔