?راچ?:گورنر سند? س? اقوام متحد? ?? وفد ?? ملاقات

237

گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد خان سے اقوام متحدہ کے ادارے یو این ایچ سی آر کے وفد نے  گورنر ہاؤس میں ملاقات کی ۔ گورنر سندھ کا کہنا تھا افغان پناہ گزینوں کی رجسٹریشن نہ ہونےکےباعث ملک میں سیکیورٹی سمیت دیگر مسائل پیدا ہو رہے ہیں ۔

گورنر ہاؤس میں ہونے والی ملاقات کے موقع پر ڈاکٹرعشرت العباد کا کہنا تھا وقت آگیا ہے کے افغان پناہ گزین اپنے ملک واپس جائیں اور افغانستان کی تعمیر و ترقی میں اپنا کردار ادا کریں ، کیونکہ افغانستان میں اس وقت مستحکم حکومت ہے اورتعمیرو ترقی کا آغاز ہوچکا ہے۔

گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد کا کہنا تھا پاکستان گزشتہ 30 برسوں سے افغان پناہ گرینوں کی مہمان نوازی کے فرائض انجام دے رہا ہے، ان کا کہنا تھا افغان پناہ گزینوں کی رجسٹریشن نہ ہونےکےباعث ملک میں سیکیورٹی سمیت دیگر مسائل پیدا ہو رہے ہیں ۔