بنگلاد?ش فالو آن ?ا ش?ار،پا?ستان ?? دوسر? اننگز م?? ب??نگ جار?

210

میر پورٹیسٹ میں پاکستان کے خلاف بنگلادیش کی ٹیم فالوآن کا شکار ہوگئی،میزبان ٹیم 203رنز پر ڈھیر ہوئی جب کہ پاکستان نے فالو آن نہ کرانے کا فیصلہ کرتے ہوئے دوسری اننگز میں بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
کھیل کے تیسرے روز بنگلادیشی ٹیم نے 5آؤٹ107رنز پر اپنی پہلی نامکمل اننگز کا آغاز کیا تو میزبان ٹیم کے بلے باز پاکستانی بالرز کی تباہ کن بالنگ کا ڈٹ کا سامنا نہ کرسکے اور 203رنز پرفالو آن کا شکار ہوگئے۔بنگلادیشی کھلاڑی شہادت حسین ان فٹ ہونے کے باعث بیٹنگ کرنے نہ آسکے۔
پاکستان کی جانب سے وہاب ریاض اور یاسر شاہ طوفانی بالنگ کراتے ہوئے 3،3وکٹیں حاصل کیں جب کہ جنید خان نے 2اور حفیظ نے ایک وکٹ حاصل کی۔گرین کیپس نے پہلی اننگز 557رنزپر ڈکلیئر کردی تھی۔