??ر? غاز? خان م?? اس?ول پر حمل?،چو??دار جا? بحق

193

ڈیرہ غازی خان میں سرکاری اسکول پر مسلح افراد کے حملے میں چوکیدار جاں بحق ہوگیا جب کہ پولیس کی جوابی فائرنگ سے حملہ آور فرار ہوگئے۔
پولیس کے مطابق ملتان روڈ پر گورنمنٹ ہائی اسکول سرور والی پر مسلح افراد نے دھاوا بول دیا۔اسکول کے چوکیدار نے مزاحمت کی جس پر حملہ آواروں نے فائرنگ کرکے اسے موت کے گھاٹ اتار دیا۔
واقعہ کی اطلاع پر پولیس پہنچ گئی اور مسلح افراد کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ شروع ہوگیاتاہم مقابلے کے بعد ملزمان ہوائی فائرنگ کرتے ہوئے فرار ہوگئے۔
فائرنگ کی آوازوں سے طلباء میں خوف و ہراس پھیل گیا اور وہ کلاسوں میں محدود ہوگئے۔واقعہ کے بعد اسکول میں چھٹی کردی گئی اور بچوں کو پولیس کی سیکورٹی میں اسکول سے نکال گیا۔