روس? خلائ? ج?از م?? خراب?، واپس زم?ن ?? جانب آن? لگا

234

روسی خلائی جہاز بین الاقوامی اسٹیشن تک پہنچنے کے بجائے خرابی کے باعث واپس زمین کی جانب گرنے لگا ہے۔ روسی خلائی ایجنسی کے مطابق گزشتہ دنوں پروگریس 59نامی خلائی جہاز کو کامیابی سے خلا میں روانہ کیا گیا تھا، جہاں اسے جمعرات کے روز بین الاقوامی اسٹیشن سے منسلک ہونا تھا، لیکن خلا میں پہنچنے کے بعد اس کا رابطہ زمین کے کنٹرول سینٹر سے منقطع ہوگیا تھا۔

یورپی خلائی ایجنسی کا کہنا ہے کہ اگر روسی ماہرین خلائی جہاز کو قابو کرنے میں ناکام رہتے ہیں، تو وہ ایک ہفتے سے کچھ زائد عرصے تک مدار میں گردش کرتا رہے گا اور پھر بتدریج زمین کی جانب بڑھے گا اور توقع ہے کہ اسے سمندر کی جانب گرایا جائے گا۔.