ٹائیگرفورس جدہ کے زیر اہتمام عمران خان کے یوم پیدایش پر تقریب

پاکستان تحریک انصاف ٹائیگر فورس جدہ کے زیراہتمام وزیراعظم پاکستان عمران خان کے یوم پیدایش کی مناسبت سے تقریب کا اہتمام کیا گیا، جس کی صدارت چیئرمین نوید شریف نے کی جب کہ اعجاز احمد خان جازی مہمان خصوصی تھے۔ تقریب کی نظامت کے فرائض انجم اقبال وڑائچ نے انجام دیے۔ اس موقع پر بدر عالم بھٹی، ہما قاسم، صائمہ طارق، ثریا جبیں اور دیگر مقررین نے خطاب کرتے ہوئے عمران خان کی خدمات کا اعتراف کیا اور انہیں سال گرہ پر مبارک باد پیش کی۔ افشاں نے دلچسپ کوئز پروگرام کے ذریعے حاضرین میں انعامات تقسیم کیے۔ اس موقع پر ملی نغموں پر تقریب کے شرکا نے خوب داد دی۔
تنویر صدیق خان، چودھری فیاض احمد، ملک مظفر اعوان، تنویر احمد ملہی، ملک مدثر عزیز، چودھری محمد عظیم، سید شیراز حسین شاہ، فاروق انجم خاں، محسن رفیق، شازیہ خان، ماہ نور، ماریہ خان سمیت سینئر رہنما بھی موجود تھے۔ تقریب کے آخر میں سالگرہ کا کیک کاٹا گیا۔