سعودی عرب کے تعاون سے خیبر پختونخوا کے سکولوں میں سولر سسٹم نصب

پشاور: سعودی عرب کے تعاون سے خیبر پختونخوا کے 1240 سکولوں میں سولر سسٹم نصب

بین الاقوامی میڈیا کے مطابق اقوام متحدہ کے دفتر برائے پروجیکٹ سروس نے سعودی عرب کے تعاون سے خیبر پختونخوا کے ایک ہزار 240 سکولوں میں سولر انرجی کا نظام نصب کیا ہے۔
اس پروجیکٹ میں یو این او ایس اور یو کے ایڈ کا بھی تعاون رہا۔ شمسی توانائی کے آلات خیبر پختونخوا کے سات اضلاع کے سکولوں میں نصب کیے گئے ہیں۔
اس حوالے سے منگل کے روز اسلام آباد میں منعقد ہونے والی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سعودی سفیر نواف بن سعید المالکی نے کہا کہ ’ہم پاکستان سمیت دنیا بھر میں بہتری اور ترقی چاہتے ہیں۔‘