Earn Money 365

 

 

 

 

 

 

سرورق > قومی خبریں

قومی خبریں

2010-02-09 00:00:00 PST شیخ رشید قاتلانہ حملے میں زخمی‘ 4 محافظ ہلاک

راولپنڈی (خبرایجنسیاں ) راولپنڈی میں عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید قاتلانہ حملے میں زخمی ہوگئے جبکہ فائرنگ کے باعث ان کے 4 محافظ ہلاک اور3 زخمی ہوگئے۔ شیخ رشید کو طبی امداد کے لیے بے نظیر اسپتال پہنچایا گیا۔ شیخ رشید کے ترجمان جاوید قریشی کے مطابق حلقہ این اے 55 کے انتخابی دفتر ..

2010-02-09 00:00:00 PSTبلیک واٹر موجود نہیں‘حکومت ‘مسلح غیر ملکی پھر کون ہیں؟ قائمہ کمیٹی

اسلام آباد (آن لائن) قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے داخلہ نے ملک میں بلیک واٹر کی عدم موجودگی کے حوالے سے وزارت داخلہ کے مو¿قف کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگر بلیک واٹر کا وجود نہیں تو وہ غیر ملکی کون ہیں جو جدید اسلحہ سے لیس ملک بھر میں دندناتے پھر رہے ..

2010-02-09 00:00:00 PSTمعاشی مشکلات کے باوجود افواج کو جدید اسلحہ سے لیس کریں گے‘ وزیر اعظم

کراچی ( اسٹاف رپورٹر) وزیراعظم سید یوسف رضا گیلانی نے کہا ہے کہ موجودہ عالمی صورتحال کے تناظر میں مسلح افواج کو معاشی مشکلات کے باوجودجدید عسکری سازو سامان سے لیس کیا جائے گا‘ہتھیاروں کی دوڑ میں شامل نہیں ہونا چاہتے تاہم قیام امن کیلئے مو¿ثر دفاعی صلاحیت پر یقین رکھتے ہیں۔ دفاعی شعبے میں خود ..

2010-02-09 00:00:00 PSTبھارت کو دہشتگردی سے دستبردار کرانے تک مذاکرات نہ کیے جائیں‘ منور حسن

لاہور(نمائندہ جسارت)امیر جماعت اسلامی پاکستان سید منورحسن نے کہاہے کہ اداروں کے درمیان محاذ آرائی ملک کے لیے نقصان دہ ہو گی اور اس کازیادہ نقصان خود پیپلز پارٹی کو ہو گا‘ 18 فروری کے انتخابات کے ثمرات عوام کو نہیں ملے‘ ڈاکٹر عافیہ صدیقی کے معاملے پر حکومت غفلت کی مرتکب ہوئی ہے‘ کراچی کے ..

2010-02-09 00:00:00 PSTقومی اسمبلی کراچی کی صورتحال پر اظہار تشویش‘ ذمہ داران کیخلاف کارروائی کا مطالبہ

اسلام آباد (آن لائن) قومی اسمبلی میں موجود حکومتی اور اپوزیشن جماعتوں نے کراچی کی امن و امان کی صورتحال پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے حکومت سے اصل حقائق پیش کرنے اور اس کے ذمہ داران کے خلاف کارروائی کرنے کا مطالبہ کر دیا۔ پیر کو کراچی میں امن و امان کی صورتحال پر قومی ..

2010-02-09 00:00:00 PSTجامع مذاکرات کے بغیر سیکرٹری خارجہ بھارت نہیں بھیجیں گے‘ پاکستان

اسلام آباد (آن لائن)پاکستان نے بھارت پر واضح کر دیا ہے کہ جامع مذاکرات کی جانب پیشرفت کے بغیر سیکرٹری خارجہ کو بھارت بھیجنا ممکن نہیں ہوگا جبکہ نئی دہلی میں پاکستانی ہائی کمشنر شاہدملک کو مشاورت کے لئے آج اسلام آباد طلب کر لیا گیا ہے۔ نجی ٹی وی کے مطابق نئی دہلی میں تعینات ..

2010-02-09 00:00:00 PSTڈاکٹر عافیہ کیخلاف فیصلے پر نواز شریف کا امریکی سفیر سے احتجاج

لاہور(نمائندہ جسارت ) مسلم لیگ (ن) کے قائد محمدنواز شریف سے پاکستان میں تعینات امریکی سفیر این ڈبلیو پیٹرسن نے ایوان وزیر اعلیٰ میں ملاقات کی جس میں دہشت گردی کے خلاف جنگ ‘ پاکستان کی معاشی صورتحال سمیت خطے کی مجموعی صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا جبکہ نواز شریف نے ڈاکٹر عافیہ سے ..

2010-02-09 00:00:00 PSTسندھ طاس کمیشن نے اسلام بیراج کا معائنہ مکمل کرلیا

وہاڑی(ثناءنیوز )سندھ طاس کمیشن نے دریائے ستلج پر وہاڑی کے قریب اسلام بیراج کا معائنہ مکمل کر لیا ، بھارتی کمشنر کا کہنا ہے کہ چناب پر نئے منصوبے شروع نہیں کیے۔ اسلام ہیڈ ورکس پر پاکستانی کمشنر سندھ طاس سید جماعت علی شاہ نے اپنے بھارتی ہم منصب ارنگا ناتھن اور ان کے ساتھیوں ..

2010-02-09 00:00:00 PSTواقعہ کی ذمہ دار پنجاب حکومت ہے‘شیخ رشید

راولپنڈی(ٹی وی رپورٹ)عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے فائرنگ کے واقعہ کاذمہ دار پنجاب حکومت اور پولیس کو قرار دیتے ہوئے کہاہے کہ شکست کے خوف سے انہیں ختم کرنے کافیصلہ کیا گیا۔نجی ٹی وی کے مطابق شیخ رشید کا کہنا تھا کہ طلب کرنے کے باوجود سیکورٹی فراہم نہیں کی گئی ‘اس ..

2010-02-09 00:00:00 PSTججوں کے تقرر میں کوئی جلد بازی نہیںکریں گے، لطیف کھوسہ

اسلام آباد(آن لائن) وزیراعظم کے مشیر برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی اور سابق اٹارنی جنرل لطیف کھوسہ نے کہا ہے کہ حکومت کو اعلیٰ عدلیہ میں ججوں کے تقرر کے حوالے سے کوئی جلدی نہیں ہے ، ججوں کا تقرر کسی کی پسند یا نا پسند کے بجائے آئین وقانون کے تحت کیا جائے گی ۔ پیر ..

2010-02-09 00:00:00 PSTکراچی دھماکوں میں غیر ملکی ہاتھ خارج از امکان نہیں‘رحمان ملک

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) وفاقی وزیر داخلہ رحمن ملک نے کہا ہے کہ کراچی دھماکوں میں غیر ملکی ہاتھ کا ملوث ہونا خارج از امکان نہیں۔ ملک میں بلیک واٹر موجود نہیں اگر اس بارے میں کسی کے پاس ثبوت ہیں تو فراہم کرے جو بھی حکومتی رٹ کو چیلنج کرے گا اس کے خلاف بھر ..

2010-02-09 00:00:00 PSTڈاکٹرعافیہ قوم کی بیٹی ہے‘رہائی کی کوشش کریں گے‘وزیراعظم

کراچی(اسٹاف رپورٹر)امریکا میں قید ڈاکٹرعافیہ صدیقی کی والدہ اوربہن فوزیہ صدیقی نے پیرکو گورنرہاو¿س میں وزیراعظم یوسف رضا گیلانی سے ملاقات کی۔ملاقات کے دوران ڈاکٹرعافیہ صدیقی کے اہل خانہ نے وزیراعظم سے عافیہ کیس سے متعلق تبادلہ خیال کیا۔انہوں نے وزیراعظم سے گزارش کیکہ حکومت عافیہ کی رہائی کے لیے کوششیں تیزکرکے ان کی رہائی جلدیقینی ..

2010-02-09 00:00:00 PSTکراچی سمیت ملک کے بیشتر علاقوں میں بارش کا سلسلہ جاری

کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک)ملک کے بیشتر علاقوں میں چوتھے روز بھی وقفے وقفے سے بارش اور پہاڑوں پر برفباری جاری ہے‘ اسکردو کا ملک بھر سے فضائی رابطہ بدستور معطل ہے‘ کراچی کے مختلف علاقوں میں تیز بارش ہوئی۔بارش برسانے والی مغربی ہواو¿ں کا کم دباو¿ ملک کے بالائی اور وسطی علاقوں پر موجود ہے جس کے باعث ..

2010-02-09 00:00:00 PSTبااثر قیدی اغوا برائے تاوان کی وارداتیں کرارہے ہیں‘ ڈی پی او حیدرآباد

حیدرآباد (نمائندہ جسارت) ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر حیدرآباد جاوید عالم اوڈھو نے کہا ہے کہ جیلوں میں بیٹھے بااثر قیدی اغوا برائے تاوان کی وارداتیں کرارہے ہیں۔ وہ اپنے دفتر میں ایس پی انویسٹی گیشن غلام نبی کیریو و دیگر پولیس افسران کے ساتھ ہنگامی پریس کانفرنس سے خطاب کر رہے تھے۔ پریس کانفرنس میں انہوں نے ..

2010-02-09 00:00:00 PSTکرپشن کیس‘ ایران میں تعینات سفیر ایم بی عباسی پر فرد جرم عائد

کراچی (اسٹاف رپورٹر) احتساب عدالت کے جج میر محمد شیخ نے کروڑوں روپے کی کرپشن کے نیب ریفرنس میں ملوث ایران میں تعینات پاکستانی سفیر ایم بی عباسی پر فرد جرم عائد کردی۔ ملزم کی جانب سے صحت جرم سے انکار پر فاضل عدالت نے استغاثہ کے گواہوں کو نوٹس جاری کرتے ہوئے 22 فروری کو ..

2010-02-09 00:00:00 PSTفوج نے آپریشن راہ نجات مارچ میں مکمل کرنے کا گرین سگنل دے دیا

جنوسبی وزیرستان/ اسلام آباد (آن لائن) پاک فوج نے اپنے شیڈول کے مطابق وفاقی حکومت کو مارچ کے آخر تک جنوبی وزیرستان آپریشن راہ نجات مکمل کرنے کا گرین سگنل دے دیا ہے جس کے بعد اپریل میں بے گھر افرادکی فوج کی نگرانی میں واپسی شروع ہو جائے گی۔ دفاعی ذرائع اور پولیٹیکل حکام نے ..

2010-02-09 00:00:00 PSTشریف برادران کے وارنٹ گرفتاری کیلئے سپریم کورٹ میں درخواست

اسلام آباد (خبرایجنسیاں)سپریم کورٹ آف پاکستان میں درخواست دائر کی گئی ہے کہ مسلم لیگ (ن)کے سربراہ میاں نوازشریف اور وزیر اعلیٰ شہباز شریف کے خلاف درج قتل کے مقدمہ میں ان کی گرفتاری کے وارنٹ جاری کیے جائیں ،شاہد اورکزئی کی طرف سے دائر کرہ درخواست میں مو¿قف اختیار کیا گیا کہ ان کی وزیر ..

2010-02-09 00:00:00 PSTجنداﷲ کے متعددکارکن ایران کے حوالے کیے‘فہمیدہ مرزا

تہران /لاہور(آن لائن/مانیٹرنگ ڈیسک)ا سپیکر قومی اسمبلی ڈاکٹر فہمیدہ مرزا نے کہا ہے کہ پاکستان نے جند اللہ گروپ کے متعدد کارکنوں کو گرفتار کرکے ایران کے حوالے کیاہے۔ ایرانی ٹی وی رپورٹ کے مطابق ڈاکٹر فہمیدہ مرزا نے یہ بات دورہ ایران کے موقع پر یہاں وزیر خارجہ منوچہر متقی سے ملاقات میں کہی ..

2010-02-09 00:00:00 PSTامت کو درپیش مشکلات فروغ اسلام کا ذریعہ بھی بن رہی ہیں‘سراج الحق

لاہور(وقائع نگار) اسلامی جمعیت طلبہ پاکستان کے پنجاب یونیورسٹی میں منعقدہ57 ویں سالانہ اجتماع ارکان کے تیسرے روز کا آغاز نو منتخب ناظم اعلیٰ اسلامی جمعیت طلبہ پاکستان سید عبدالرشید کی زیرصدارت ہوا۔ اجتماع ارکان سے نائب امیر جماعت اسلامی پاکستان سراج الحق، عبدالرشید اور پروفیسر ملک محمد حسنین نے خطاب کیا۔ اجتماع سے خطاب کرتے ..

2010-02-09 00:00:00 PSTکام کرو ورنہ جاﺅ‘ سمندر میں تیل و گیس تلاش کرنیوالی کمپنیوں کوحکومتی انتباہ

کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک/ اسٹا ف رپورٹر) کام کرو یا جاؤ،سمند ر سے تیل و گیس تلاش کرنے والی کمپنیوں کو حکومت نے انتباہ کر تے ہو ئے کہا ہے تیل و گیس کی تلاش کے لیے سست روی دکھانے والی کمپنیوں سے علاقے واپس لے لیے جائیں گے یا ان کے ساتھ نئی شراکت دار کمپنیوں کو ..

2010-02-09 00:00:00 PSTپی ٹی سی ایل حکام کی ملی بھگت سے غیر قانونی گیٹ وے ایکس چینجز کا قیام

کراچی (رپورٹ: حامد الرحمن) پی ٹی سی ایل حکام نے شہر کے مختلف علاقوں میں غیرقانونی گیٹ وے ایکسچینجز کھلوا دیے جس کے باعث حکومت کو ماہانہ کروڑوں روپے کا نقصان پہنچ رہا ہے۔ پاکستان ٹیلی کام اتھارٹی نے پی ٹی سی ایل افسران کی ملی بھگت پر چپ سادھ لی۔ ذرائع کے مطابق پاکستان ٹیلی ..

2010-02-09 00:00:00 PST ثابت ہو گیاکہ پرویز مشرف کا کشمیرپالیسی پر یوٹرن غلط تھا ‘لیاقت بلوچ

لاہور(نمائندہ جسارت)جماعت اسلامی پاکستان کے سیکرٹری جنرل لیاقت بلوچ نے آزاد کشمیر اور گلگت و بلتستان کے طلبہ کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ پاکستان کے عوام تحریک حریت کشمیر اور آزادی کے لیے جدوجہد کرنے والے کشمیریوں کے غیر متزلزل پشتی بان ہیں ۔ وقت اور حالات نے ثابت کیاہے کہ پاکستان کے فوجی ..

2010-02-09 00:00:00 PSTسیدعبدالرشید اسلامی جمعیت طلبہ پاکستان کے ناظم اعلیٰ منتخب

لاہور ( وقائع نگار )اسلامی جمعیت طلبہ پاکستان کے ارکان نے سیشن 2010-11ءکے لیے کراچی ایس ایم لا کالج کے طالب علم سید عبدالرشید کو کثرت رائے سے ناظم اعلیٰ اسلامی جمعیت طلبہ پاکستان منتخب کیا ہے ۔ بعد ازاں سید عبدالرشید نے مرکزی شوریٰ کے مشورے سے محمدندیم کو معتمدعام (سیکرٹری جنرل ) اسلامی جمعیت ..

2010-02-09 00:00:00 PSTلاہوربڑی تباہی سے بچ گیا‘خودکش حملہ آورسمیت 5دہشت گرد گرفتار

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) لاہور پولیس نے شہر میں دہشت گردی کا بڑا منصوبہ ناکام بناتے ہوئے ایک خودکش حملہ آور سمیت 5دہشت گردوں کو گرفتار کرکے ایک خودکش جیکٹ اور 26ہینڈ گرینیڈ برآمد کرلیے ہیں۔ ایس ایس پی انویسٹی گیشن ذوالفقار حمید نے لاہور میں پریس کانفرنس کے دوران بتایا کہ ملزمان کو شاہدرہ کے علاقہ سے ..

2010-02-09 00:00:00 PSTپیٹرولیم قیمتوں سے غریب عوام متاثرہوئے‘سندھ اسمبلی میں بحث

کراچی (اسٹاف رپورٹر) سندھ اسمبلی میں پیر کو پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے حوالے سے تحریک التواءپر 2 گھنٹے تک بحث ہوئی۔ تمام سرکاری اور اپوزیشن ارکان نے اس بات پر اتفاق کیا کہ اس اضافے سے ملک کے اکثریتی غریب لوگ متاثر ہوئے ہیں تاہم سرکاری بینچوں کی جانب سے اس بات پر ..

2010-02-09 00:00:00 PST بلدیاتی انتخابات مئی میں کرائے جاسکتے ہیں، سراج درانی

کراچی (اسٹاف رپورٹر) سندھ کے وزیر بلدیات آغا سراج درانی نے کہا ہے کہ صوبے میں آئندہ بلدیاتی انتخابات مئی 2010ءمیں کرائے جاسکتے ہیں۔ وہ پیر کو سندھ اسمبلی کے اجلاس سے قبل صحافیوں سے بات چیت کررہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ سندھ لوکل گورنمنٹ آرڈیننس میں ترمیم کا بل منظور ہوتے ہی ناظمین کی ..

2010-02-09 00:00:00 PSTعالمی سطح پر اسلام کیخلاف منفی پروپیگنڈا کیا جارہا ہے‘محمد غیاث

کراچی(نمائندہ جسارت)جمعیت طلبہ عربیہ پاکستان کے منتظم اعلیٰ مولانا محمد غیاث نے کہا ہے کہ عالمی سطح پر اسلام کے خلاف منفی پروپیگنڈا کیا جارہا ہے ‘مسلم حکمرانوں کی خاموشی سے آج ناموس رسالت پر حرف آیا‘ڈاکٹر عافیہ کو مجر قرار دینے پر احتجاجاً امریکی سفارتخانہ بند کیا جائے ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعیت ..

2010-02-09 00:00:00 PSTاسلام آباد‘طلبہ کا احتجاج جاری‘رجسٹرار نمل یونیورسٹی کی برطرفی کا مطالبہ

اسلام آبا د/لیہ(آن لائن+ ثناءنیوز)نیشنل یونیورسٹی آف ماڈرن لینگویج ( نمل )میں یونیورسٹی رجسٹراربریگیڈئر (ر) عبید اللہ رانجھا کی طرف سے شعبہ بین الاقوامی تعلقات عامہ کے پروفیسر طاہر ملک پر تشدد کے واقعہ کے خلاف پانچویںروز بھی طلباءنے احتجاج جاری رکھا اور کلاسز کا بائیکاٹ کیا ۔ واقعہ کے خلاف شعبہ اُردو کے سربراہ رشید ..

2010-02-09 00:00:00 PSTالطاف حسین کا اسفند یار ولی کو فون‘ بہتر تعلقات کیلئے مشترکہ کوششوں پر اتفاق

لندن (ثناءنیوز) متحدہ قومی موومنٹ کے قائد الطاف حسین نے عوامی نیشنل پارٹی کے سربراہ اسفندیار ولی کو فون کر کے کراچی میں مفاہمت کیلئے کی گئی کوششوں سے آگاہ کیا جس کا اسفندیار ولی نے خیر مقدم کیا ہے۔ دونوں رہنماﺅں نے بہتر تعلقات کیلئے مشترکہ کوششوں پر اتفاق کیا۔ ایم کیو ایم انٹرنیشنل سیکرٹریٹ ..

2010-02-09 00:00:00 PSTفائربریگیڈکے تجربہ کارافسران بم ڈسپوزل اسکواڈمیں تعیناتی سے محروم

کراچی (رپورٹ:نادرخان) دہشت گردی کی کارروائیوں میں استعمال ہونے والے مواد کے حوالے سے خصوصی مہارت رکھنے والے فائر بریگیڈ کے 3افسران کو تاحال تعینات نہیں کیاگیا‘ شہری دفاع اور بم ڈسپوزل اسکواڈ میں تربیت یافتہ عملہ کی تعداد نہ ہونے کے برابر ہے‘ مذکورہ افسران کو محکمہ کی کرپشن چھپانے کیلئے استعمال کیا جانے لگا۔ ..