Earn Money 365

 

 

 

 

 

 

سرورق > شہر شہر کی خبریں

شہر شہر کی خبریں

2010-09-09 00:00:00 PSTجماعت اسلامی خواتین نے متاثرین سیلاب کے ساتھ یوم حجاب منایا

حیدرآباد (پ ر) جماعت اسلامی حلقہ خواتین اورشعبہ نشرواشاعت کے تحت قاسم آباد میں چانڈیو گوٹھ‘ بوائزڈگری کالج‘ لطیف آباد‘ کے کچے علاقوںمیں کوہسارمیں متاثرین سیلاب کے ساتھ یوم حجاب منایاگیا اور عیدگفٹ تقسیم کیے گئے۔ اس کے علاوہ متاثرین میںراشن‘ کپڑے‘ گھی ‘ کے ڈبے‘ چاول ‘ اسکارف وچادریں اورپانی کی بوتلیں تقسیم کی گئیں۔ ..

2010-09-09 00:00:00 PSTقاتلوں کی عدم گرفتاری پر عیدکے بعد لانگ مارچ ہوگا

حیدرآباد(پ ر) کراچی میں اہلسنت والجماعت کے رہنماﺅں کے قتل عام پرحکومتی خاموشی کے خلاف لائحہ عمل طے کرنے کے لیے اہلسنت کی نمائندہ جماعتوں سنی علماءکونسل سنی ایکشن کمیٹی‘ محبان ختم نبوت‘ مجلس علماءکونسل سنی اسٹوڈنٹ موومنٹ‘ غلامان صحابہ سندھ اور اہلسنت والجماعت کا مشترکہ اجلاس مرکز اہلسنت سندھ پرغازی سید پریل شاہ بخاری کی ..

2010-09-09 00:00:00 PSTگھوٹکی‘ مختلف واقعات میں خاتون سمیت 2 افراد قتل

گھوٹکی(نمائندہ جسارت) میرپورماتھیلو میں لین دین کے تنازع پر ایک شخص قتل ہوگیا۔ تفصیلات کے مطابق میرپورماتھیلو کی رینجرز کالونی کے قریب بوزدارقبائل کے دوگروہوں میں لین دین کے تنازع پرجھگڑا ہوگیا۔ جس کے نتیجے میں ایک نوجوان ایاز بوزدار ہلاک ہوگیا جبکہ تاحال مقدمہ درج نہیں ہوا اور نہ ہی کوئی گرفتاری عمل میں آئی ..

2010-09-09 00:00:00 PST٭٭٭........ساہیوال........٭٭٭

ساہیوال (نمائندہ جسارت) ڈسٹرکٹ پولیس آفیسرساہیوال حسین حبیب امتیاز نے ضلع ساہیوال کو تین سرکل میںتقسیم کرکے عیدالفطر کا سیکیورٹی پلان جاری کردیا، ہرسرکل کا انچارج ڈی ایس پی ہوگا ، تھانہ کی سطح پرایس ایچ او نگرانی کریں گے۔ ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر نے ایک ملاقات میں بتایا ہے کہ موجودہ حالات کے پیش نظر کسی ..

2010-09-09 00:00:00 PST ملک میں ادارے تباہ ہورہے ہیں‘وسیم اختر

لاہور (نمائندہ جسارت) امیر جماعت اسلامی پنجاب ڈاکٹرسید وسیم اختر نے کہاہے کہ ملک میں ادارے تباہ ہورہے ہیں حکومت عدلیہ کے فیصلوں کا احترام کرے حکمرانوں نے تاریخ سے سبق نہیں سیکھا۔اداروں میں کرپشن انتہاتک پہنچ چکی ہے۔کرپٹ حکمران قوم پر مسلط ہیں۔انہوںنے کہاکہ قوم کی دولت لوٹنے والے بیرونی بینکوں سے اثاثے ملک میں ..

2010-09-09 00:00:00 PSTمیرپورخاص‘ سول اسپتال مذبح میں تبدیل

میرپورخاص(نمائندہ جسارت) سول اسپتال میرپورخاص لوگوں کو طبی سہولیات فراہم کرنے کے بجائے مذبحہ خانے میں تبدیل ہوچکاہے۔ تفصیلات کے مطابق زیریں سندھ کے 5 اضلاع سانگھڑ‘ میرپورخاص‘ عمرکوٹ‘ تھرپارکراورٹنڈوالٰہیار کے عوام کو صحت کی سہولیات فراہم کرنے والا سول اسپتال میرپورخاص تباہی کے دہانے پر پہنچ چکاہے جس کی وجہ سے علاقے کی عوام کو ..

2010-09-09 00:00:00 PSTحیدرآباد‘ حیسکوکوکنڈا سسٹم کے خاتمہ کی ہدایات جاری

حیدرآباد(نمائندہ جسارت)ایڈمنسٹریٹر حیدرآباد آفتاب احمد کھتری نے حیسکو حکام کو ہدایت کی ہے کہ وہ لوگوں کو غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ اورڈی ٹیکشن بلو ں سے نجات دلانے کے لیے کنڈا سسٹم اور ناجائز کنیکشن کا فوری خاتمہ کرائیں ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ڈی سی او کیمپ آفس میں لوڈ شیڈنگ کے حوالے ..

2010-09-09 00:00:00 PST٭٭٭........میرپورخاص........٭٭٭

میرپورخاص (نمائندہ جسارت) سیٹلائٹ ٹاﺅن تھانے کی حد میں واقع والکرٹ ٹاﺅن میں بدھ اور جمعرات کی درمیانی شب سحری کے وقت نامعلوم مسلح افراد سیدویدل شاہ نامی شخص کے گھرکے دروازے پردستک دی اور کھلنے پر 3 افراد زبردستی گھرمیں داخل ہوگئے۔ اوراسلحہ کے زورپر گھروالوں کویرغمال بناکر 17 ہزار روپے نقد 10 تولہ طلائی ..

2010-09-09 00:00:00 PSTمتاثرین کو عیدالفطر سے قبل خوراک وامداد نہ ملنے کیخلاف احتجاج

کوٹری(نمائندہ جسارت) سیلاب کے متاثرین کو مناسب خوراک اور عید سے قبل 5 ہزار فی کس خاندان کو فراہم نہ کیے جانے کے خلاف سیکڑوں سیلاب کے متاثرین نے کوٹری میں ڈی سی او آفس کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کرتے ہوئے ٹیلی گراف ورکشاپ کے سامنے سڑک پردھرنا دیا جس کے نتیجے میں قومی شاہراہ اورسپرہائی ..

2010-09-09 00:00:00 PSTقرآن پاک جلانے کا شیطانی منصوبہ عالم اسلام کی غیرت کیلئے چیلنج ہی

لاہور(نمائندہ جسارت) جماعت اسلامی پاکستان کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل ڈاکٹرفرید احمد پراچہ نے کہاہے کہ امریکا کے پادری کی طرف سے نعوذباللہ قرآن پاک کو جلا نے کے ناپاک اورشیطانی منصوبے پورے عالم اسلام کی غیرت کے لیے ایک چیلنج ہی، انہوں نے کہاکہ عالم اسلام کی واحد ایٹمی قوت ہونے کی وجہ سے حکومت پاکستان ..

2010-09-09 00:00:00 PSTالخدمت کوئٹہ کی جانب سے مستحقین میں عیدگفٹ تقسیم

کوئٹہ(پ ر) الخدمت فاﺅنڈیشن ضلع کوئٹہ کی جانب سے غرباءومساکین میں کوئٹہ کے چھ زون کے ذریعے سروے کے بعد عیدگفٹ تقسیم کیے گئی، عیدگفٹ تقسیم کر نے کی سادہ تقریب جماعت اسلامی کوئٹہ کے دفترفاطمہ جناح روڈ پر منعقدہوئی۔ تقریب میں امیرجماعت اسلامی کوئٹہ مولانا عبدالکبیرکاکڑ الخدمت فاﺅنڈیشن کے میرمحمدعاصم سنجرانی‘ جماعت اسلامی کوئٹہ کے ..

2010-09-09 00:00:00 PSTتلہار‘سجاول اورجاتی کے 200 متاثرین کھلے آسمان تلے زندگی گزارنے پرمجبور

تلہار(نمائندہ جسارت) تلہارکے قریب میرواہ روڈ پر سجاول اورجاتی سے ملاح برادری کے آئے ہوئے 20 خاندان کے 200 افراد دس دن گزرجانے کے باوجود کھلے آسمان تلے زندگی گزارنے پرمجبورہیں۔ جبکہ تلہار اورٹنڈوغلام حیدرتحصیلوں کی حدبندی کے سبب ان کے مختیارکاراوردیگر انتظامیہ کوئی مددکرنے کے لیے تیارنہیں ہے۔ متاثرین کو نواحی گاﺅں کے لوگ دس ..

2010-09-09 00:00:00 PSTالخدمت نے ڈیرہ اللہ یارمیں 1 ‘ڈیرہ مرادجمالی میں 4 کیمپ لگائے

کوئٹہ(پ ر) الخدمت ریلیف کمشنر عبدالرحیم ناصر نے 20 دن سیلاب زدہ علاقوں ڈیرہ اللہ یار مرادجمالی ودیگر علاقوں میں گزارنے کے بعد صوبائی سیکرٹریٹ کوئٹہ میں الخدمت وجماعت اسلامی کے ذمہ داران کو بریفنگ دیی، اس موقع پر جماعت اسلامی بلوچستان کے سیکرٹری جنرل بشیراحمدماندائی‘ الخدمت فاﺅنڈیشن بلوچستان کے صدر ڈاکٹر محمدابراہیم‘ الخدمت فاﺅنڈیشن کوئٹہ ..

2010-09-09 00:00:00 PST٭٭٭........ٹنڈوالٰہیار........٭٭٭

ٹنڈوالٰہیار(نمائندہ جسارت) غلام حسین ایجوکیشنل سوسائٹی کا سالانہ اجلاس 17 اگست 2010ءکوبمقام ہیڈ آفس ہیلپنگ سروس فاﺅنڈیشن رجسٹرڈمیں منعقد کیے گئے۔ جس میں سوسائٹی کی جنرل باڈی میٹنگ میں سوسائٹی کانیا ٹائٹل ”ہیلپنگ سروس فاﺅنڈیشن کے نام سے دکھایاگیا، جس میں چیئرمین محمدسلیم برفت‘ وائس چیئرمین پرویزعلی شاہ ‘ جنرل سیکرٹری میڈم ماہ طلعت پبلسٹی سیکرٹری ..