Earn Money 365

 

 

 

 

 

 

سرورق > کھیلوں کی خبریں

کھیلوں کی خبریں


2010-03-15 00:00:00 PSTانگلینڈ کی گرفت مضبوط‘ بنگلہ دیشی ٹیم 296 پر آﺅٹ

چٹاگانگ (جسارت نیوز) چٹاگانگ ٹیسٹ کے تیسرے روز انگلینڈ نے اپنی دوسری اننگزمیں 5 وکٹپر131 رنزبنالیے اور مجموعی طورپر 434 رنز کی برتری حاصل کرکے میچ پر اپنی گرفت مضبوط کرلی۔ قبل ازیں بنگلہ دیشی ٹیم انگلینڈ کی پہلی اننگز 599 کے جواب میں 296 رنز بناکر آﺅٹ ہوگئی۔ تمیم اقبال اور محمود اﷲ کے بعد مشفیق الرحیم نے بھی نصف سنچری اسکور کی۔ گریم سوان نے 5 کھلاڑی آﺅٹ کئے۔ انگلش کپتان نے فالوآن کا آپشن استعمال نہیں کیا اورخود دوبارہ بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔ تیسرے روز کاکھیل ختم ہوا تو میٹ پرائیراور آئن بیل کھاتہ کھولے بغیر وکٹ پر موجود تھے۔ اتوار کو ٹیسٹ کے تیسرے روزبنگلہ دیش نے اپنی نامکمل اننگز 154 رنز 5 کھلاڑی آوٹ پر دوبارہ شروع کی تو تمیم اقبال 81 اور شہادت حسین صفر پر کھیل رہے تھے تمیم اقبال اپنے کیرئیر کی تیسری سنچری مکمل کرنے میں ناکام رہے وہ 86 رنز بنانے کے بعد ٹم برسنن کی گیند پر کلین بولڈ ہوگئے۔ شہادت حسین بنگلہ دیش کے ساتویں آوٹ ہونے والے کھلاڑی تھے جو 14 رنز بنا کرآوٹ ہوگئے ان کی وکٹ اپنا پہلا ٹیسٹ میچ کھیلنے والے سٹیون فن نے حاصل کی۔ اس موقع پر بنگالی وکٹ کیپر مشفیق الرحیم نے عمدہ بیٹنگ کامظاہرہ کیا اور نعیم الاسلام کے ساتھ ملکرآٹھویں وکٹ کی شراکت میں 113 رنز بنائے۔ نعیم اسلام 38 رنز پررن آﺅٹ ہوگئے جبکہ مشفیق الرحیم 79 رنزبنانے کے بعد سوان کی گیند پر کیچ آوٹ ہوگئے۔ 296 کے مجموعی اسکورپربنگلہ دیش کے آخری وکٹ بھی گرگئی جب روبیل حسین بغیرکوئی رن بنائے سوان کی گیند پر کلین بولڈ ہوگئے۔ ا س طرح بنگلہ دیش کی ٹیم فالوآن کاشکار ہوگئی۔ گریم سوان نے 90 رنز کے عوض 5 کھلاڑی آﺅٹ کئے۔ اسٹیورٹ براڈ 2، برسنن اور فن نے ایک ، ایک وکٹ حاصل۔ 303 رنز کی برتری اور فالوآن کے باوجود انگلینڈ کے کپتان ایلسٹرکک نے بنگلہ دیش کو دوبارہ بیٹنگ کرانے کے بجائے خود بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔ پہلی اننگز میں شاندار سنچری اسکور کرنے والے ایلسٹر کک دوسری اننگز میں صرف 39 رنز بناسکے انھیں محمود اﷲ نے آﺅٹ کیا۔ 87 کے مجموعی اسکور پر انگلینڈ کی دوسری وکٹ گری جب ٹروٹ 14 رنز بنائے کے بعد شکیب الحسن کی گیند پر کیچ آوٹ ہوگئے۔ پیٹرسن انگلینڈ کے تیسرے آوٹ ہونیو الے کھلاڑی تھے جو 32 رنز بنا کر شکیب الحسن کی گیند پر ایل بی ڈبلیو آوٹ ہوگئے۔ 130 کے مجموعی اسکورپر انگلینڈ کی چوتھی وکٹ گری جب کاربری 34 رنزبنانے کے بعد عبدالرزاق کی گیند پر ایل بی ڈبلیو آوٹ ہوگئے۔ پال کالنگ ووڈ تین رنز بنانے کے بعد آﺅٹ ہوئے ان کی وکٹ بھی عبدالرزاق نے حاصل کی۔ انگلینڈ نے تیسرے روز کھیل کے اختتام پر 5 وکٹوں کے نقصان پر 131 رنز بنالیے او راسے مجموعی طورپر434 رنزوں کی برتری حاصل ہوگئی۔ شکیب الحسن ، عبدالرزاق 2-2، محمود اﷲ نے ایک وکٹ حاصل کی۔

 

Share