کھیلوں کی خبریں
2010-03-11 00:00:00 PSTنیوزی لینڈ سے ٹیسٹ سیریز: مائیکل کلارک کی واپسی
|
سڈنی (پی پی آئی)آسٹریلوی کرکٹ بورڈ نے نیوزی لینڈ کے خلاف ٹیسٹ سیریز کے لئے 14رکنی اسکواڈ کا اعلان کردیا۔ نائب کپتان مائیکل کلارک ون ڈے سیریز ادھوری چھوڑ کر وطن لوٹے تھے تاہم ٹیسٹ سیریز کے لئے انہیں آسٹریلوی اسکواڈ میں شامل کر لیا گیا ہے۔ نئے لیگ اسپنر اسٹیون اسمتھ کو بھی اسکواڈ میں جگہ دی گئی ہے۔ 30 سالہ ریان ہیرس جو ابھی تک ٹیسٹ میچ نہیں کھیل پائے ہیں انہیں اسکواڈ میں شامل کیا گیا ہے۔ نیوزی لینڈ اور آسٹریلیا کے مابین دو میچز پر مشتمل ٹیسٹ سیریز کا آغاز19مارچ سے ہوگا۔ آسٹریلوی اسکواڈ ان کھلاڑیوں پر مشتمل ہی: رکی پونٹنگ (کپتان)، مائیکل کلارک، ڈگ بولنجر، بریڈ ہیڈن، نیتھن ہارٹز، ریان ہیرس، فلپ ہیوز، مائیک ہسی، مچل جانسن، سائمن کیٹچ، کلائنٹ میک کی، مارکوس نارتھ، اسٹیون اسمتھ اور شین واٹسن۔
|
کھیلوں کی خبریں
2010-03-11 00:00:00 PSTپی سی بی کا فیصلہ تاریخ ساز ہے‘ حمایت کرتے ہیں‘ سابق کرکٹرز
2010-03-11 00:00:00 PSTیوسف‘ یونس پر تاحیات پابندی غلط ہے‘ توقیر ضیائ‘ انضمام الحق
2010-03-11 00:00:00 PSTعالمی کپ ہاکی ٹورنامنٹ کے سیمی فائنل آج ہوں گے
2010-03-11 00:00:00 PSTنیوزی لینڈ سے ٹیسٹ سیریز: مائیکل کلارک کی واپسی
2010-03-11 00:00:00 PSTانڈین پریمئرلیگ جیتنے کی صلاحیت رکھتے ہیں، شین وارن
2010-03-11 00:00:00 PSTAKU میڈیکل کالج T-20 : جناح میڈیکل اینڈ ڈینٹل کالج کی کامیابی











